پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے سٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں بانی پاکستان محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔
سٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے. کہ نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان. میں اہم خدمات انجام دینے کی اعتراف میں دی گئی ہیں. جبکہ اس کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ ڈیزائن کیوں چنا؟
یادگاری نوٹ پر اہم شخصایت کے علاوہ مارخور کی تصاویر کے بارے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تحریری طور پر .موقف وضاحت کی ہے
سٹیٹ بینک کے مطابق اہم دنوں پر سکّے اور ڈاک ٹکٹوں جاری ہوتے ہیں. لیکن ایسا کم ہوتا ہے. کہ سٹیٹ بینک کوئی یادگاری بینک نوٹ جاری کرے. یہ اب تک جاری ہونے والا دوسرا بینک نوٹ ہے اس سے قبل، سٹیٹ بینک نے پاکستان کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 1997میں پہلا ایسا نوٹ جاری کیا۔‘
اپنے تحریری موقف میں سٹیٹ بینک نے کہا ’نوٹ بنیادی طور پر سبز ہے، اسے پُر کشش بنانے کے لیے اس میں سفید شیڈز اور. کسی قدر زرد رنگ کی آمیزش کی گئی ہے۔ سبز رنگ ترقی اور نمو کو ظاہر کرتا ہے. اور ملک کی اسلامی شناخت کی علامت ہے. جبکہ سفید رنگ آبادی کے مذہبی تنوع پر زور دیتا ہے۔‘
سٹیٹ بینک کے مطابق 75 روپے کا یادگاری نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کیلئے جاری ہوگا۔