کراچی میں شہری اپنی ہی بیوی کے ہاتھوں لُٹ گیا

کراچی میں شہری شادی کے نام پر لٹ گیا، خاتون نے نکاح پر نکاح تو کیا ہی، لیکن راز فاش ہونے پر لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئی۔

کراچی
کراچی

کراچی کے شہری کو شادی کےنام پر بڑا دھوکا ہو گیا۔ شہری کاظم نے چار ماہ قبل فاطمہ نامی خاتون سے پسند کی شادی کی۔ چند ہی ماہ گزرے تو شوہر کے سامنے راز کھلا کہ فاطمہ۔ نے پہلے شوہر سے طلاق بھی نہیں لی تھی۔

کاظم نے جب فاطمہ پر زور ڈالا تو خاتون نے جواب تو نہیں دیا لیکن اس کا 18 تولہ سونا اور 21 لاکھ روپے نقدی چوری کرکے اپنے والد کے ہمراہ فرار ہو گئی، جس کے بعد کاظم نے عدالتی حکم پر ملزمہ فاطمہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ ملزمہ پر ایک ۔ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ بھی سامنے آگیا۔ جس میں اس نے اپنے ساتھی اور پہلے شوہر کے ماموں کے ساتھ پی ای سی ایچ ایس میں ڈکیتی کی۔ ملزمہ اس واردات کے بعد گرفتار بھی ہوئی تھی۔

ملزمہ تا حال مفرور ہے، جبکہ کاظم کا کہنا تھا۔ کہ ملزمہ کے ضلع کے اعلیٰ پولیس افسر سے بھی تعلقات ہیں۔ جن کی بنیاد پر اس نے متعدد بار کاظم کو دھمکایا بھی ہے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.