انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ’امیر بننے کی ہوس میں‘ دو خواتین کی مبینہ انسانی قربانی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے مبینہ طور پر دونوں خواتین کو مارنے کے بعد ان میں سے ایک مقتولہ کا گوشت بھی کھایا تھا۔ ملزموں میں سے ایک خود۔ ساختہ ہیلر یعنی جادو ٹونے کرنے والا بتایا جاتا ہے۔
کوچی سٹی پولیس کمشنر سی ایچ ناگا راجو نے بتایا ہے۔ کہ ’ایک خاتون پدمم کا قتل ستمبر کے آخری ہفتے میں کیا گیا تھا اور دوسری خاتون کا قتل جون میں کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ’ملزمان نے ان دونوں خواتین کو۔ انتہائی بے دردی ۔سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں اپنے گھر میں ہی دفنا دی تھیں۔ ملزموں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اور ہم نے ان کی تصدیق بھی کر لی ہے۔‘
پولیس نے 49 سالہ روزلی اور 52 سالہ پدمم کے قتل کے الزام میں منگل کو تانترک بھگول سنگھ، ان کی بیوی لیلی اور ایک ریستوران کے مالک معمد شفیع کو گرفتار کر لیا ہے۔
انھیں 26 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ سٹی پولیس کمشنر سی ایچ راجو نے آج میڈیا کو مزید بتایا کہ ’ہمیں پتا چلا ہے۔ کہ ملزمان نے پہلی مقتولہ روزلی کا گوشت بھی کھایا تھا۔