امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے آرمی چیف سے ملاقات میں علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا: آئی ایس پی آر

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے. چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے. آج راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان. کے مطابق ’پاکستان کے دورے پر موجود جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف. جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔‘

بیان کے مطابق جنرل مائیکل ایرک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور کردار کا بھی اعتراف کیا۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.