بلوچستان: مستونگ میں بم دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

زخمی اور لاشیں کوئٹہ میں ایک ہسپتال منتقل کی گئی ہیں

اسسٹنٹ کمشنر دشت فریدہ ترین نے کہا کہ دشت کے علاقے کابو میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دھماکے کی زد میں گزشتہ رات قتل ہونے والے شخص کی میت اٹھانے والے افراد آئے۔

فریدہ ترین نے کہا کہ ٹیوب ویل پر کام کرنے والے شخص کو گزشتہ رات قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینکی گئی تھی۔ جس کے بعد مقتول کے ورثا اور رشتہ دار اطلاع ملنے پر لاش اٹھانے کابو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لاش اٹھا کر جانے والے افراد بارودی۔ سرنگ سے ٹکرائے، ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں مائنز کی موجودگی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

زخمی اور لاشیں کوئٹہ میں۔ ایک ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان نے واقعے۔ پر اظہار مذمت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مشیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے۔ کہا کہ بیرونی ایما پر بننے والے دہشت گردی کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ بلوچستان۔ میں اس طرح کا بم دھماکا ہوا ہو۔

اس سے قبل، 10 اگست کو صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک۔ اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

خضدار کے آزادی چوک پر یوم آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے اسٹال پر۔ نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تھا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.