نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 67 ہلاکتوں کی تصدیق

طیارہ
فوج کے ترجمان کرشنا بھنڈاری کے مطابق سینکڑوں امدادی کارکنان جائے حادثہ پر موجود ہیں

نیپال میں پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے مغربی علاقے پوکھارا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 67 ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ 31 افراد کی لاشیں ہسپتالوں میں منتقل کر دی گئی ہیں جب کہ مزید 36 لاشیں وہاں موجود ہیں جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

روئٹرز کے مطابق نیپال کے محکمہ ہوابازی کے ترجمان جگناتھ نرولا نے بتایا. کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے حادثے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم انہوں نے اتنا ہی کہا کہ ’موسم صاف تھا۔‘

تباہ ہونے والے طیارے میں کل 72 افراد سوار تھے. جن میں 10 غیرملکیوں سمیت 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان شامل ہیں۔

یٹی ایئر لائنز کے ترجمان سدرشن برٹولا کے مطابق طیارہ وسطی نیپال میں پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈوں کے درمیان اتوار کی صبح گر کر تباہ ہوا۔

امدادی کارکنان جائے حادثہ پر

نیپالی فوج کے ترجمان کرشنا بھنڈاری نے روئٹرز کو بتایا کہ سینکڑوں امدادی کارکنان جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’طیارہ ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکا ہے جبکہ مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے۔‘

سوشل میڈیا پر حادثے کے مقام کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جن میں تباہ ہونے والے طیارے سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے قریب ہی لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ٹوئٹر پر ایک اور ویڈیو گردش کر رہی ہے جو بظاہر اس طیارے کے گرنے سے چند لمحوں پہلے کی ہی، تاہم تاحال اس ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

حکام کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں. جبکہ امدادی کارکن زندہ یا مردہ مسافروں کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

کابینہ کا ہنگامی اجلاس

نیپال کے وزیراعظم پشپا کمال داہل نے حادثے کے بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی. کے مطابق ہمالیہ کے دامن میں واقع اس. ملک میں دنیا کے سب سے دور دراز اور مشکل ترین رن وے ہیں جو برف سے ڈھکی چوٹیوں کے پیچھے چھپے رہتے ہیں. اور قابل پائلٹوں کے لیے بھی ایک چیلنج ہیں۔

مئی 2022 میں نیپالی کیریئر تارا ایئر کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا. جس میں میں سوار تمام 22 افراد 16 ہلاک ہو گئے تھے۔

مارے جانے والے مسافروں میں 16 نیپالی، چار انڈین اور دو جرمن شامل تھے۔

پی آئی اے کا بھی ایک طیارہ 28 ستمبر 1992 میں نیپال میں گر کر تباہ ہو گیا تھا. جس میں سوار تمام 167 مسافر اور عملے کے ارکان مارے گئے تھے۔

4 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.