سوات میں بم دھماکا، امن کمیٹی کے رکن اور پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

سوات کے علاقے کبل میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سوات
سوات ميں دھماکا

ایس ایچ او کبل فیاض خان نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے۔ کہ یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا جس میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ادریس خان اور 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جن کی لاشیں سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ابتدائی طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول۔ کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

دھماکے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.