لوئی ویٹوں کے مالک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے: فوربز

امریکی کاروباری جریدے فوربز کی طرف سے جاری کردہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی تازہ فہرست کے مطابق فرانس کی کاروباری شخصیت اور پرتعیش سامان تیار کرنے والی کمپنی لوئی ویٹوں کے مالک برنارڈ ارنالٹ امیر ترین افراد میں پہلے نمبر پر ہیں۔

برنارڈ ارنالٹ 226 ارب ڈالرز سے زیادہ اثاثوں کے مالک ہیں۔ وہ جنوری 2024 سے دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے لڑائی رہی ہے۔ الیکٹرک کارساز امریکی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک اور آن لائن مارکیٹ ایمازون کے چیئرمین جیف بیزوس مارچ کے دوران قریب قریب ہی رہے ہیں۔

یکم اپریل کو شیئرز کی ٹریڈنگ سے قبل جیف بیزوس دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے۔ ایک اندازے کے مطابق ان کی دولت کا حجم 198.4 ارب ڈالر ہے۔ مسک دنیا کی تیسری امیر ترین شخصیت ہیں۔ ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت نے ان کی دولت میں اضافے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ 195.3 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

دنیا کی امیر شخصیات میں چوتھے نمبر پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ ہیں۔ وہ 170.3 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

امیرترین افراد

امیرترین افراد کی اس فہرست میں لیری ایلیسن کا نمبر پانچواں ہے، جو ممتاز امریکی کاروباری شخصیت، ڈیٹا بیس سافٹ ویئر اور کلاؤڈ انجینیئرنگ میں مہارت رکھنے والے ملٹی نیشنل کمپنی اوریکل کارپوریشن کے شریک بانی اور اس کے سابق چیف ایگزیکٹیو افسر ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 155.2 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

World Richest People

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ایلون مسک، برنارڈ ارنالٹ، جیف بیزوس، لیری ایلیسن مارک زکربرگ کی تصاویر(اے ایف پی)

اس فہرست میں کثیر ملکی کاروباری کمپنی برک شر ہاتھاوے کے سربراہ وارین بفیٹ چھٹے نمبر پر ہیں۔ وہ 138.6 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا اس فہرست میں ساتواں نمبر ہے۔ ان کی دولت کا حجم 131.3 ارب ڈالرز ہے۔

ٹیکنالوجی

دنیا کی سب سے بڑی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک گوگل کے شریک بانی لیری پیج آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ان کی دولت کا اندازہ 126 ارب ڈالرز ہے۔

امریکہ کے بڑے بزنس مین اور 2000 سے 2014 تک مائیکروسافٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو افسر رہنے والے سٹیوبالمر نویں نمبر پر ہیں۔ وہ 124.5 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

کمپیوٹر کے مالک اور گوگل کے شریک بانی سرگی برِن 121.1 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

فروری 2022 کے ب

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.