نشے میں دھت بیٹے کو کار چلانے سے روکنے کیلئے باپ نے لگژری گاڑی توڑ پھوڑ دی

لگژری گاڑی

اسپین میں ایک شخص نے اپنے نشے میں دھت بیٹے کو کار چلانے سے روکنے اور اسے کسی ممکنہ حادثے سے بچانے کیلئے کدال سے اس کی لگژری گاڑی کو سخت نقصان پہنچایا۔ 

بچوں کے ساتھ محبت اور شفقت والدین عموماً کرتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات اس کا انداز بدل جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اسپین کے علاقے لوگرونو کے  60 سالہ شخص نے کیا۔

اس نے پہلے تو شراب کے نشے میں دھت بیٹے کو ڈرائیونگ سے باز رکھنے کیلئے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر انتہائی اقدام کرتے ہوئے۔ ایک لکڑی کے دستے والی لوہے کی کدال سے بیٹے کی چمچاتی قیمتی بی ایم ڈبلیو کار کے نہ صرف شیشے توڑ ڈالے بلکہ کار کے پہیوں کی ہوا نکالنے کے بعد کار کی باڈی پر بھی کدال چلائے۔ 

گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اس واقعے کے حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے۔ کہ جب یہ معمر شخص یہ اقدام کر رہا تھا تو مقامی پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ ایک شخص پبلک روڈ پر کھڑی گاڑی کو کدال مار کر نقصان پہنچا رہا ہے۔

جس پر پولیس اسکواڈ وہاں پہنچی، پولیس کے مطابق انہوں نے نوٹس کیا کہ ایک سفید وین انہیں دیکھ کر وہاں سے تیزی سے نکلی ہے۔ تاہم پولیس نے اسے روکا تو دیکھا۔ کہ اس کے اندر ایک معمر شخص ایک نشے میں مست نوجوان  کے ساتھ بیٹھا ہے۔

جب پولیس نے دونوں سے سوالات کیے تو پھر معلوم ہوا۔ کہ یہ دونوں باپ بیٹے ہیں۔ اور معمر شخص نے اپنے 32 سالہ بیٹے کی مذکورہ بالا گاڑی کو نقصان پہچایا ہے۔

معمر شخص نے پولیس کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ پولیس نے بعدازاں اس اسٹوری کو سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا جس پر یہ وائرل ہوگئی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.