نقلی سفارت کاروں کی یورپ اسمگلنگ، جرائم پیشہ گروہ گرفتار

اٹلی اور بیلجیم میں پولیس نے جعلی سفارتی پاسپورٹوں اور خصوصی طور پر چارٹر کردہ ہوائی جہازوں کے ذریعے تارکین وطن کو یورپی یونین کے رکن ممالک میں اسمگل کرنے والے مجرموں کے ایک مبینہ گروہ کے کئی ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اطالوی
اطالوی حکام نے يہ کاروآئی انجام دی

اطالوی پولیس نے جمعرات۔ پندرہ ستمبر کے روز بتایا کہ یہ گرفتاریاں ۔یورپ میں شاذ و نادر ہی نظر آنے والے ان واقعات میں سے ایک ہیں ۔ جن میں جرائم پیشہ افراد نے اپنی منظم کارروائیوں کے دوران یورپ میں پناہ کے خواہش مند غیر یورپی باشندوں کو نقلی سفارتی پاسپورٹوں کے ذریعے یورپی یونین میں اسمگل کیا ہو۔

یہ گرفتاریاں اٹلی اور بیلجیم میں عمل میں آئیں۔ اور مجموعی طور پر پانچ مشتبہ ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جنوبی اٹلی کے شہر باری میں پولیس کے سربراہ کوستانتینو سکُوڈیری نے بتایا۔ ”یہ مشتبہ مجرم یورپ میں اس طرح اسمگل کیے جانے والے تارکین وطن سے فی کس دس ہزار یورو تک وصول کرتے تھے۔‘‘

تین ماہ میں پانچ چارٹرڈ پروازیں

سکُوڈیری کے مطابق یہ منظم گروہ پہلے ایسے تارکین وطن کے جعلی سفارتی پاسپورٹ بنواتا تھا اور پھر ان کے سفر کے لیے خصوصی طیارے چارٹر کرائے جاتے تھے۔ یہ گروہ ان تارکین وطن کو ایسے طیاروں میں سوار کرا کے ترکی سے یورپی یونین کے مختلف رکن ملکوں میں پہنچاتا تھا۔‘‘

اطالوی پولیس نے بتایا کہ یہ جرائم پیشہ گروہ ایسے تارکین وطن کے لیے۔ ان کے نقلی سفارتی پاسپورٹ دکھا کر ہوائی جہاز بھی جعلسازی سے ہی چارٹر کرواتا تھا۔

روم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان مشتبہ اسمگلروں نے 2020ء میں اکتوبر سے دسمبر تک کے صرف تین مہینوں میں کم ازکم پانچ خصوصی پروازوں کے ذریعے تارکین وطن کو پانچ مختلف یورپی ممالک میں پہنچایا۔ ان پانچ میں سے ایک خصوصی پرواز نومبر 2020ء میں اطالوی شہر باری میں اتری تھی۔

یورپ اسمگل کیے گئے افراد کون؟

باری پولیس کے سربراہ کے مطابق یوں یورپی یونین میں اسمگل کیے۔ جانے والے زیادہ تر تارکین وطن کرد یا عراقی شہری ہوتے تھے۔ انہیں بحیرہ کریبیین کے چھوٹے سے ملک سینٹ کِٹس اینڈ نیوِس کے نقلی سفارتی پاسپورٹوں پر سفر کرایا گیا۔

اس طرح کے فضائی سفر کے لیے ظاہر یہ کیا جاتا تھا کہ بحیرہ کریبیین کی اس چھوٹی سی ریاست کے ان ‘سفارت کاروں‘ کی حتمی منزل ان کا اپنا ملک ہی ہو گا۔ لیکن وہ اس یورپی ملک میں چند روز قیام کے بعد اپنا سفر جاری رکھیں گے، جہاں تک پہنچنے کے لیے۔ کوئی فلائٹ چارٹر کی جاتی تھی۔

پھر ایک بار جب یہ ‘غیر ملکی سفارت کار‘ ۔متعلقہ یورپی ملک پہنچ جاتے تھے۔ تو وہ اپنی حقیقی قومیت ظاہر کرتے ہوئے وہاں پناہ کی درخواستیں دے دیتے تھے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.