ٹک ٹاک کی خاطر نوکری چھوڑنے والا سعودی انجینیئر

ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر روزی کمانا مشکل کام ہے، لیکن سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے رہائشی عبدالعزیز خوجہ نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا کیریئر بنانے کے لیے الیکٹریکل انجینیئر کی ملازمت چھوڑ دی۔

ٹک ٹاک
ٹک ٹاک کے ليۓ نوکری چھوڑنے والا سعودی انجينئر

ٹک ٹاک پر صرف ایک سال میں عبد العزیز نے17 لاکھ فالورز حاصل کیے۔ وہ 60 سیکنڈ کی ویڈیو میں فلموں اور ٹی وی شوز کا ریویو اورریٹنگ پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے عرب نیوز سے گفتگو میں کہا: ’میں مختلف ہونا پسند کرتا ہوں اور مجھے احساس ہوا کہ مجھے ویڈیوز کرنا اور مواد بنانا پسند ہے۔ میں اپنی ویڈیوز کو منفرد بنانے کے لیے سخت محنت کرتا ہوں، تاکہ لوگ مجھے یاد رکھیں۔‘

عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ان کے مواد کی وجہ سے لوگوں کا انہیں فالو کرنا فطری ہے اور انہوں نے اپنا مواد فلموں اور سیریز پسند کرنے والوں کے لیے آسان ترین بنا دیا ہے۔

ٹک ٹاک سے پہلے

ٹک ٹاک پر نقاد بننے سے پہلے ابتدائی طور انہوں نے اداکاری کی ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

عبدالعزیزخوجہ نے بتایا کہ جب کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہوا تو وہ سوشل میڈیا پر بطور اداکار نمودار ہوئے، تاہم انہیں اپنے کام میں لطف نہیں آ رہا تھا۔ ‘مجھے لگا کہ میں کچھ بہتر اور اچھا کر سکتا ہوں۔’

بعدازاں عبدالعزیز خوجہ فلموں اور سیریز کو تیز اور مختصر انداز میں پیش کرنے اور ریویوز کے آئیڈیاز کے ساتھ سوشل میڈیا پر واپس آئے۔

اب انہیں فلموں کے ریویوز کے لیے کہا جاتا ہے۔ جن میں نئی بننے والی فلمیں بھی شامل ہوتی ہیں۔ جبکہ وہ فلموں کی کاسٹ اور عملے کا انٹرویو بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امریکی ویڈیو گیم اور تفریحی ویب سائٹ آئی جی این کا مشرق وسطیٰ میں پہلا آفیشل پریزنٹر نامزد کیا گیا تھا۔ ’اس کی وجہ سے میں اس مقام پر پہنچا جس کا میں نے ہمیشہ تصور کیا تھا۔ مجھے عرب اور امریکی فلمی صنعتوں کی مشہور شخصیات سے ملنے کے مواقع بھی ملے۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.