کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکہ، خاتون ہلاک

پاکستان ریلوے کے ترجمان بابر رضا کے مطابق دھماکہ جمعرات کو صبح سات بجے کر دس منٹ پر ہوا

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں چیچہ وطنی کے قریب جمعرات کو دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان بابر رضا نے .انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ یہ .دھماکہ جمعرات کو صبح سات بجے کر دس منٹ پر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ. ’اس دھماکے میں ایک خاتون نذیراں بی بی جن کا تعلق صادق آباد سے ہے. ہلاک ہوئیں جبکہ دو مسافر زخمی ہیں۔‘

بابر رضا کے مطابق ٹرین کو دھماکے بعد دن گیارہ بجے کے بعد اپنی منزل کی جانب پھر سے روانہ کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان. ریلوے پولیس کے ترجمان کنور عمیر ساجد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا. کہ 39 اپ جعفر ایکسپریس میں میاں چنوں، چیچہ وطنی کے درمیان اکانومی کلاس کی بوگی نمبر چار میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک جبکہ چند مسافر زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ بوگی کے اندر واش روم کے قریب ہوا تاہم دھماکہ سلنڈر کا تھا یا پلانٹد بم تھا، اس کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘

عمیر نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 بھی موقعے پر موجود ہے. جبکہ ایس پی ریلوے اور دیگر پولیس اہلکاروں کے علاوہ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں. اور دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.