گلیڈی ایٹر 2: مراکش میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثہ، عملے کے متعدد افراد زخمی

مراکش میں ہالی ووڈ فلم گلیڈی ایٹر 2 کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں عملے کے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلم کی پروڈکشن کرنے والی کمپنی ’پیراماؤنٹ پکچرز‘ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے. کہ سیٹ پر ہونے والے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے. اور فلم کی یہ عوامی سطح پر ہونے والی شوٹنگ پہلے سے طے تھی، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

کمپنی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’حادثے میں زخمی عملے کے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔‘

اس ہفتے کے آغاز میں ’دی سن ‘اخبار نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا. کہ ’فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد چھ افراد کو ہسپتال لے جایا گیا تھا۔‘

اس حادثے نے عام معاون عملے کے کارکنان سے لے کر سپر سٹارز تک سب کو ہلا کر رکھ دیا۔

اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے. کہ یہ بہت خوفناک منظر تھا۔۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آگ کا ایک بڑا گولہ بھڑک اٹھا اور اس کی زد میں عملے کے متعدد افراد آئے۔ اخبار کو ایک ذریعے نہ بتایا کہ ’فلمنگ کی دنیا میں کئی سالوں میں کبھی میں نے اتنا خوفناک حادثہ نہیں دیکھا ہے۔‘

پیراماؤنٹ پکچرز کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا. ’جائے حادثہ پر موجود سکیورٹی، ایمبولینسز اور طبی خدمات کی ٹیمیں متاثرہ افراد کو فوری ضروری طبی امداد دینے اور اور ان کی دیکھ بھال کرنے میں کامیاب رہیں۔‘

ضروری اقدامات

پیرا ماؤنٹ کے مطابق ’ہم اپنی تمام پروڈکشنز میں کام کے دوران صحت اور حفاظت کے لیے تمام اقدامات پر. سختی سے عمل کرتے ہیں. اور پروڈکشن دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ایک بار پھر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

دوسری جانب. ’ورائٹی‘ میگزین نے تصدیق کی ہے کہ اداکاروں میں سے کسی کو بھی اس حادثے میں. کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی ہے۔ تاہم عملے کے چھ افراد جُھلس گئے ہیں، جن میں سے چار اب بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2000 کی تاریخی ڈرامہ فلم ’دی گلیڈی ایٹر‘ کے ڈائریکٹر سر رڈلے سکاٹ اس سیکوئل کی ہدایت کاری کر رہے ہیں، جس کی ریلیز. نومبر 2024 میں متوقع ہے۔

پال میسکل، ڈینزیل واشنگٹن اور کونی نیلسن کی کاسٹ پر مبنی اہم فلم کے اس حصے کا ٹائٹل یا نام ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا۔

دی گلیڈی ایٹر کی اصل فلم نے پانچ اکیڈمی ایوارڈز جیتے ہیں، جس میں رسل کروے کے لیے. بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

رومن سلطنت کی شان و شوکت کے عروج پر بنائی گئی. اس فلم میں میکسیمس کو دکھایا گیا ہے. جو گلیڈی ایٹر بننے پر مجبور کیے جانے سے قبل ایک جنگی ہیرو کے طور پر سامنے آتے ہیں۔

فلم نے باکس آفس پر 457 ملین ڈالر سے ذیادہ کا بزنس کیا تھا. اور سنیما پر اس نوعیت کا کام کئی دہائیوں. تک غائب رہنے کے بعد اس تاریخی ڈرامہ فلم کے ذریعے. ایک بار پھر سکرین کی زینت بنا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.