ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین شرح 46.65 فیصد پر پہنچ گئی

شمار کی گئی 51 اشیا میں سے 33 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 6 کی قیمت کم ہوئی

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.80 فیصد بڑھ کر سالانہ بنیادوں پر 46.65 فیصد پر پہنچ گئی۔

گزشتہ ہفتے قلیل مدتی مہنگائی 45.64 فیصد سالانہ ریکارڈ کی گئی تھی. ہفتہ وار بنیادوں پر. ٹماٹر. آلو اور گندم کا آٹا مہنگا ہونے سے قلیل مدتی مہنگائی میں 1.80 فیصد اضافہ ہوا۔

22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ان میں ٹماٹر (71.77فیصد). گندم کا آٹا (42.32فیصد)،. آلو (11.47فیصد). کیلے (11.07فیصد). چائے لپٹن (7.34فیصد)، دال ماش (1.57فیصد) چائے تیار (1.32فیصد) گڑ (1.03فیصد) اضافہ ہوا۔

اسی طرح سے کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ جارجٹ میں (2.11فیصد)، لان (1.77فیصد) اور لانگ کلاتھ کی قیمت میں (1.58فیصد)اضافہ دیکھا گیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.