160 ملکوں کے20 لاکھ عازمین حج کوخوش آمدید: سعودی وزیرِ حج

لاکھ
سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ

سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے 160 سے زیادہ ملکوں کے 20 لاکھ سے زیادہ عازمینِ حج کو خوش آمدید کہا ہے۔

یہ بات انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں کہی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں سعودی کابینہ نے دنیا .بھر سے حج پر آنے والوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ 17 لاکھ عازمین نے حج پر آنے کے لیے فضائی سفر کی بکنگ کرائی۔

انہوں نے سعودی کابینہ کو بتایا. کہ سعودی حکام نے عازمینِ حج کے لیے 32 ہزار شعبۂ صحت کے اہلکار مقرر کیے ہیں۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں ٹرانسپورٹ کے سسٹم کو ماحول دوست بنایا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے. کہ مشاعر ٹرین، بس شٹل سروس عازمین کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ زائرین کی راحت کے لیے حج کے مقامات پر 130000 سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.