تصوير موجود نہيں
تازہ ترين

ہفتے کو بینک کھلیں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 اپریل بروز ہفتے کو تمام بینک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ 30 اپریل 2022 کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات 2 سے 5 مئی تک ہوں گی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 2 سے 5 مئی تک عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سرکاری اداروں میں پہلے ہی ہفتے کی چھٹی ختم کرچکے ہیں۔

Banks shall remain open on Saturday, April 30, 2022. Banks will ensure 24/7 availability of ATMs, Mobile Banking and Internet Banking etc. during Eid holidaysfrom 2nd to 5th May, 2022. See PR: https://t.co/D1T51IN4I4 pic.twitter.com/lEIGs3nxG4
— SBP (@StateBank_Pak) April 28, 2022

Comments […]

تصوير موجود نہيں
تازہ ترين

یورپی یونین کا روس پر بلیک میلنگ کا الزام

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے روز گیز پروم کے پولینڈ اور بلغاریہ کو برآمدات روکنے کے فیصلے کے بعد روس پر قدرتی گیس کی سپلائی کو بلیک میل کرنے کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔
جاری کردہ ایک بیان میں وون ڈیر لیین نے دعویٰ کیا کہ “گیز پروم کا یہ اعلان کہ وہ یکطرفہ طور پر یورپ میں صارفین کو گیس کی فراہمی روک رہا ہے، روس کی جانب سے گیس کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔
کمیشن کی صدر نے اس فیصلے کو “غیر منصفانہ اور ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس اقدام نے گیس فراہم کرنے والے کے طور پر روس کی ناقابل اعتباریت کو مزید اجاگر کیا۔ وان ڈیر لیین نے اصرار کیا کہ برسلز “متبادل توانائی حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے اور EU میں اسٹوریج کی بہترین سطح کو یقینی بنا رہا ہے۔
یورپی یونین کے رہنما نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک میں اس طرح کے منظر نامے کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کیے گئے ہیں اور یہ کہ “بین الاقوامی شراکت دار” EU کو متبادل توانائی حاصل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روس کی سرکاری توانائی کارپوریشن نے پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی برآمدات روکے جانے کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وارسا اور صوفیہ اپریل میں روسی گیس کی ترسیل کے لیے روبل میں ادائیگی کرنے میں ناکام رہے تھے جس وجہ سے ان ممالک کو گیس کی فراہمی روک دی گئی.
یاد رہے پچھلے مہینے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ “غیر دوست ممالک” کو روس کی کرنسی میں توانائی کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔
Comments […]

تصوير موجود نہيں
تازہ ترين

وفاقی شرعی عدالت کا سود کے خلاف تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد : وفاقی شرعی عدالت نے ہر قسم کا ربا سود اور انٹرسٹ غیر شرعی قرار دے دیا، فیصلے میں تمام سودی قوانین یکم جون سے غیر مؤثر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جس میں وفاقی شرعی عدالت نےہر قسم کا رباسود اورانٹرسٹ غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔
وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے میں تمام سودی قوانین یکم جون سے غیر مؤثر ہوجائیں گے۔
تحریری فیصلے میں وفاقی شرعی عدالت نے سودی قوانین میں 31 دسمبر 2022 تک ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے ملک کو 31 دسمبر 2027 تک ربا فری بنانے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے فیصلے کا اطلاق بینکوں سے آج تک لیے گیے قرضوں پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے وفاقی شرعی عدالت نے انیس سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں رائج سودی نظام کو خلاف شرع قرار دیتے ہوئے کہ ربا اور سود سے متعلق قوانین شریعت سے متصادم ہیں۔
عدالت نے حکومت کو معاشی نظام شریعت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے قوانین میں فوری ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے ربا سے پاک بنکاری نظام قائم کرنے، اندرونی و بیرونی قرضوں اور آئی ایم ایف، ورلڈ بنک سمیت بین القوامی اداروں سے لین دین سود سے پاک بنانے کے لیے پانچ سال کی مہلت دی۔
Comments […]

تصوير موجود نہيں
تازہ ترين

وزیراعظم نےاقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے جو 21 اراکین پر مشتمل ہوگی اور معیشت کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کریگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 21 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے جو معیشت کا جائزہ لیکر اقدامات کی تجویز دے گی۔
وزیراعظم کی تشکیل کردہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں وفاقی وزرا شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، مصدق ملک، سلیم مانڈی والا، فیصل اقبال، عائشہ غوث پاشا، طارق پاشا، عارف حبیب ،عاطف باجوہ ودیگر شامل ہیں۔
اقتصادی مشاورتی کونسل کے قواعدوضوابط بھی جاری کردیئے گئے۔ یہ کونسل معیشت کا جائزہ لیکر اقدامات کی تجویز دے گی اس کے علاوہ مختلف سبسڈیز اور ماحولیاتی تبدیلی کا بھی جائزہ لے گی۔
وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل معیشت کی بہتری کیلئے پالیسی سازی کی سفارشات بھی دے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے ملک کی معیشت کی بہتری کیلیے سعودی عرب سے اضافی مالی امداد کے حصول کا فیصلہ کرلیا ہے اور  ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافی پیکیج کی درخواست کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کا دورہ ، پاکستان کا سعودی عرب سے اضافی مالی امداد کے حصول کا فیصلہ
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ڈیپازٹس ،ادھار تیل پر4 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سعودی سہولت پہلے سے جاری ہے ، اس میں3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جبکہ 1.2 ارب ڈالر تیل کی سہولت شامل ہے۔
Comments […]

تصوير موجود نہيں
تازہ ترين

روس کا جوابی وار، دو یورپی ملکوں کی گیس بند کر دی

ماسکو: روس نے یوکرین تنازع کے پیش نظر روسی کرنسی "روبل” میں رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی بند کردی۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس نے بدھ کو یمل معاہدے کے تحت پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی سپلائی روک دی ہے، روس کی گیس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی گیزپروم نے سپلائی اپریل کے لیے رقم کی ادائیگی روسی کرنسی روبل میں نہ کرنے پر بند کی ہے۔
پولینڈ اپنی ضرورت کی 50  فیصد گیس روس سے خریدا ہے، اس کا روسی انرجی کمپنی گیزپروم سے سالانہ 10 اعشاریہ دو بلین کیوبک میٹر گیس کا معاہدہ ہے، سپلائی بند ہونے پر پولینڈ  کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب بلغاریہ جس کا تقریباً مکمل انحصار روس سے درآمد ہونے والی گیس پر ہے، اس کیلئے مشکلات زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔ بلغاریہ کا کہنا ہے کہ وہ پہلےسے ہی گیزپورم سے ہوئے معاہدے کی شرائط پر عمل کر رہا ہے، اگر ادائیگیوں کے نئے طریق کار کا مطالبہ کیا گیا تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔
خیال رہے کہ یوکرین تنازع کے باعث مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے باعث روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے مطالبہ کیا تھا کہ جو ممالک روس کو اپنا دوست تصور نہیں کرتے وہ گیس کی فراہمی کے لیے ادائیگی روبل میں کریں، ہنگری کے علاوہ تمام یورپی ممالک نے روسی صدر پیوٹن کے مطالبہ کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین جنگ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا
روس نے ابتدائی طور پر پولینڈ اور بلغاریہ کو نشانہ بنایا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر رس نے دیگر یورپی ممالک کو بھی گیس کی سپلائی روک دی تو اس سے یورپی ممالک کو شید دھچکہ لگے گا، اور پہلے سے آسمان کو چھوتی گیس کی قیمیتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا، اور یورپی ممالک کو راشننگ کرنی پڑے گی۔
گیس سپلائی بند کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے یوکرین نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ توانائی کے معاملے کی بنیاد پر یورپ کو بلیک میل کر کے اس کے اتحادیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Comments […]

تازہ ترين

ریال کے نئے ریٹ جانیے

سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق بدھ 27 اپریل 2022 کو سعودی ریال کا ‏ریٹ کیا ہے؟
پاکستان، انڈیا اور بنگلا دیش رقم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور فیس کیا ‏‏‏ہوگی اور ‏ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کتنا ہوگا اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
فوری(بینک الجزیرہ):49روپے 04 پیسے، فیس:10 ریالایس ٹی سی پے :48روپے 79 پیسے، فیس:17.25 ریالتحویل الراجحی(الراجحی بینک):48 روپے 85 پیسے، فیس :10 ریالویسٹرن یونین: 48 روپے 93 پیسے: فیس 23 ریالمنی گرام:49 روپے 10 پیسے، فیس :23 ریالٹیلی منی(اے این بی):48 روپے 10 پیسے، فیس :15 ریال

Comments […]

تازہ ترين

تصویر میں چھپا ’ریچھ‘ تلاش کریں؟

انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، زیر گردش تصویر آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردے گی اور غور کرنے پر بھی شاید آپ اسے نہ سمجھ سکیں۔
مذکورہ پینٹنگ میں ایک شخص بندوق پکڑے کھڑا ہے لیکن آپ کو یہ بتانا ہے کہ اس تصویر میں ریچھ کہاں چھپا ہے؟

یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین تصویر میں موجود ریچھ کو ڈھونڈنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
کیا آپ اس تصویر میں چھُپا ریچھ تلاش نہیں کرسکے؟، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں، نیچے اسکرول کریں اور درست جواب آپ کے سامنے ہے۔











Comments […]