مستقبل سے متعلق حیرت انگیز حد تک درست پیشگوئی کرنے والا اے آئی سسٹم تیار

سائنس دانوں نے ایک ایسا اے آئی (مصنوعی ذہانت) سسٹم تخلیق کیا ہے جو حیران کن حد تک درست پیشگوئی کرسکتا ہے، یہاں تک کہ آپ کی موت کب واقع ہوگی یہ بھی بتاسکتا ہے۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے. کہ بین الاقوامی محققین کی ٹیم نے ایک ایسا مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل تیار کیا ہے. جو کہ. لوگوں کی زندگیوں میں مستقبل میں پیش آنے والے حالات و واقعات کی پیشگوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جس میں ان کی موت کے وقت کی پیشگوئی بھی شامل ہے، ان محققین نے اس ماڈل کی صلاحیتوں کا. مظاہرہ بھی کیا۔

ڈنمارک اور امریکی سائنس دانوں نے لائف ٹو ویک (Life2vec). نامی اس خود ساختہ ٹرانسفارمر ماڈل جسے بہت زیادہ والیوم ڈیٹا پر تربیت دی گئی تاکہ وہ ایک انسان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی پیشگوئی کرسکتے۔ 

ڈنمارک کے صحت اور آبادیاتی ریکارڈز کے حوالے سے. 60 لاکھ افراد کا ڈیٹا فیڈ کیا گیا، جیسے کہ پیدائش کا وقت، اسکولنگ، تعلیم، تنخواہ، ہاؤسنگ اور صحت کے اعداد وشمار کو ڈالا گیا۔ اسکے بعد اس اے آئی ماڈل کو پیشگوئی کرنے کی تربیت دی گئی. کہ اب اسکے بعد کیا کرنا ہے۔ 

اس تحقیقی ٹیم جس کی سربراہی ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈنمار کے پروفیسر سون لیہمین جورگنسن ہیں، انہوں نے کہا کے لائف ٹو ویک نے غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے. اس کو دیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے پیشگوئی کی کہ لوگ کب مریں گے۔ 

مثال کے طور پر جب 35 سے 65 سال کے عمر کے افراد کے ایک گروپ کا اس پر ٹیسٹ کیا گیا، جن میں سے نصف 2016 اور 2020 کے درمیان مرگئے، تو اس ماڈل نے.  78 فیصد درستگی .کے ساتھ انکی موت کی پیشگوئی کی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.