لاہور: معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے

22 نومبر2001کو فالج کے حملے نے ان کی آواز کو متاثر کر دیا تھا

پاکستان فلم، ڈرامہ انڈسٹری اور تھیٹر کے معروف اداکار افضال احمد علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔

لاہور جنرل ہسپتال کی اتنظامیہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث تشویشناک حالت میں یکم دسمبرکو ہسپتال لایا گیا تھا۔

لاہور جنرل ہسپتال کی اتنظامیہ نے کہاکہ مریض کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، تمام تر طبی سہولیات بہم پہنچائی گئیں، ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود افضال احمد آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔

دوسری جانب افضال احمد کو علاج کی مناسب سہولیات نہ دیے جانے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد لاہور جنرل ہسپتال کی اتنظامیہ اور صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

نامور اداکار کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تو انہیں آخری سانیس لینے کے لیے۔ ایک بیڈ تک نہ ملا، افضال احمد کو کسی دوسرے مریض کے ساتھ لیٹایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ان کے لواحقین بیڈ کے لیے جنرل اسپتال میں ادھر ادھر دھکے کھاتے رہے۔ لواحقین نے بیڈ کے لیے انتظامیہ سے متعدد بار درخواست کی لیکن شنوائی نہ ہوئی۔ افضال احمد میڈیکل یونٹ ون میں کچھ دیر ہی زیر علاج رہے اور انتقال کرگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے سنئر رہنما عابد شیر علی نے کہا۔ کہ لیجنڈ اداکار افضال احمد کو لاہور کے سرکاری ہسپتال میں بیڈ تک نہ ملا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو خوار و زبوں کر کے رکھ دیا ہے۔ صحت کارڈ کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.