اسٹاک مارکیٹ میں 724 پوائنٹس کا اضافہ، 59ہزار 811 پر بند

اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس کا ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر اختتام پذیر ہوگیا۔

پی ایس ایکس میں نومبر کے 18 کاروباری دنوں میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہزار 96 ارب روپے بڑھ چکی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا ہے، یہ انڈیکس کا اب تک کا بلند ترین اختتام ہے۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 59 ہزار 896 تک کاروبار کیا، جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین سطح ہے۔

شیئر بازار میں آج 65 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 20 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 98 ارب روپے. بڑھ کر 8 ہزار 648 ارب روپے ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.