اسلام نے مجھے میرے سوالوں کا جواب دے دیا، کورین وی لاگر داؤد کم

کورین
کورین وی لاگر داؤد کم

کورین وی لاگر داؤد کم کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد ایک بار پھر عمرے کی سعادت نصیب ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مکۃالمکرمہ سے تصاویر شیئر کیں۔ اور کیپشن میں روحانیت سے پھر پور جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اسلام نے مجھے میرے تمام سوالوں کا جواب دے دیا۔ جب میں گمنامی کے اندھروں میں روشنی کی تلاش میں بھٹک رہا تھا اور یہ جاننے کی کوشش کر رہا تھا کہ مجھے کیوں پیدا کیا گیا۔ میں کیوں زندہ ہوں اور مجھے کہاں جانا ہے؟‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری زندگی تباہی کے دہانے پر تھی۔ مجھے محسوس ہوتا تھا کہ میں بدقسمت انسان ہوں۔ اسی لئے اکیلا بھٹک رہا ہوں۔ لیکن پھر مجھے احساس ہوا۔ کہ میں اکیلا نہیں۔ میرے ساتھ میرا اللّہ ہے۔

روحانيت کا سفر

اس وقت  اسلام نے مجھے میرے تمام سوالوں کے جوابات دے دیئے ، مجھے میرے پیدا ہونے اور جینے کا مقصد بتا دیا، مجھے بتا دیا کہ یہاں کے بعد مجھے کہاں جانا ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ اللّہ نے مجھے منتخب کرلیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری زندگی کبھی بھی پرفیکٹ نہیں تھی۔ میں نے بہت سی غلطیاں کی، بہت سی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اللّہ نے کبھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا اور مجھ پر ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھا‘۔

ان کی اس پوسٹ اور روحانیت سے پھر پور جذبات پر ان کے مداحوں نے خوب گرم جوشی اور پیار کا اظہار کیا۔

واضح رہے جے کم نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا۔ جس کا اعلان انہوں نے 2020 میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ تبدیل مذہب  کے بعد انہوں نے۔ اپنا نام بھی تبدیل کرکے ۔’جے کم‘ سے ’داؤد کم‘ رکھ کر لیا تھا۔ 

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.