انڈیا کی ایک نجی ایئرلائن نے سفر کے دوران کاکپِٹ میں کافی پینے کے الزام میں دو پائلٹوں کو معطل کر دیا ہے۔
یہ واقعہ اس رواں ہفتے وائرل ہونے والی ایک تصویر کے بعد زیر بحث آیا ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی ایئرلائن سپائس جیٹ کے ایک طیارے کے کنٹرول پینل پر کافی کا کپ پڑا ہے۔ جس پر ڈھکن نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت یہ تصویر لی گئی اس وقت طیارہ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔
اس تصویر پر غم و غصے کے بعد انڈیا کے ہوا بازی کے ادارے نے ائیرلائن کو وارننگ جاری کی ہے۔
سپائس جیٹ نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اور مبینہ طور پر تصویر لینے والے پائلٹوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ایئرلائن کے ترجمان نے اخبار ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ’تحقیقات مکمل ہونے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔‘
انڈین ایوی ایشن کے اصولوں کے مطابق پائلٹ اور عملہ کاکپِٹ میں سخت ضوابط کے تحت کھا پی سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کپ پر ڈھکن ہونا چاہیے اور کپوں کو ٹرے میں رکھا جائے تاکہ گرنے کی صورت میں یہ ٹرے پر گرے ناکہ آلات پر۔
واقعہ کہاں پيش آیا؟
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہولی کے دن دلی سے شمال مشرقی شہر گوہاٹی جاتے ہوئے ہیش آیا تھا۔
تصویر میں ایک کافی کپ دیکھا جا سکتا ہے جس پر ڈھکن نہیں ہے۔ کپ پر ایئرلائن کا لوگو موجود ہے۔ اور یہ طیارے کو سٹارٹ کرنے والے لِیور کے بالکل پاس پڑا ہے۔ پائلٹ۔ جو اس تصویر میں نظر نہیں آ رہے، ہولی کی خاص مٹھائی گجیا پکڑے ہوئے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے۔ جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ۔ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔Accept and continueویڈیو کیپشن,تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
تصویر کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے پائلٹوں کی لاپرواہی پر تنقید کی۔
اطلاعات کے مطابق اس تصویر کو سب سے پہلے ٹوئٹر پر شیئر کرنے والے ایوی ایشن کے ماہر موہن رنگناتھن نے کہا ’ہلکی سے بھی ٹربولینس (یا طیارے میں ہنگامی صورتحال) سے کافی الیکٹرانک آلات پر گرتی اور سسٹم میں گڑبڑ ہو سکتی تھی۔ یہ مجرمانہ حرکت ہے۔‘
منگل کو ایوی ایشن کے نگراں ادارے ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن نے تصویر کا نوٹس لیا۔ اور سپائس جیٹ سے کہا کہ وہ عملے کی نشاندہی کرے۔
سپائس جیٹ کے ترجمان نے اخبار دی ہندو کو بتایا تھا کہ دو پائلٹوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی ٹائم لائن کا تعین کیا جا رہا ہے۔
You actually revealed it well.
[url=https://argumentativethesis.com/]service quality phd thesis[/url] umbrella thesis statement [url=https://bestmasterthesiswritingservice.com/]divided thesis[/url] a thesis will
Many thanks! An abundance of knowledge!
[url=https://essaypromaster.com/]how to write a reflection paper[/url] pay to do paper [url=https://paperwritingservicecheap.com/]how to write a reaction paper[/url] how to write a reaction paper
Wow many of great facts.
[url=https://essaywritingservicelinked.com/]university personal statement writing service[/url] undergraduate dissertation writing service [url=https://essaywritingservicetop.com/]best executive resume writing service 2017[/url] graduate essay writing services