ايران سوشل میڈیا ۔اور حقوق کے گروپوں پر ویڈیوز کے مطابق، لگاتار تیسرے ہفتے سے، ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سیکورٹی فورسز کے آنسو گیس، لاٹھیوں اور بعض صورتوں میں براہ راست گولہ بارود کے استعمال کے باوجود احتجاج تھم نہیں سکا ہے۔
ايران میں 16 ستمبر کو خاتون مہسا کی پولیس حراست میں۔ ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے تیسرے ہفتے میں بھی تھم نہ سکے۔ ایرانی نوجوانوں کی ۔ہلاکتیں بڑھتی۔ جارہی ہیں ۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور بعص صورتوں میں براہ راست گولہ بارود کے استعمال کے باوجود نوجوانوں کا احتجاج ختم نہیں ہو رہا۔
ایران انٹرنیشنل نے ٹیلی گرام پر فیڈریشن آف کنٹری۔ یونیورسٹی کونسلز کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز نے اتوار کی شام شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے 30 سے 40 طلباء کو گرفتار کرلیا ہے۔
سکیورٹی اہلکاروں اور سویلین کپڑوں میں مسلح افراد نے یونیورسٹی کی پارکنگ پر حملہ کیا۔ اور طلبہ کو زدوکوب کیا۔ بعض اطلاعات کے مطابق کئی پروفیسروں کو بھی زدو کوب کیا۔