ایشیا کپ 2022 میں پاکس افغانستان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
دبئی کے شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان کا افغانستان سے میچ جیتنے۔ کے بعد توڑ پھوڑ کرنے والے ہر تماشائی کو تین تین ہزار درہم جرمانہ کیا گیا ہے۔
اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ پر یہ جرمانہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً دو لاکھ روپے بنتا ہے۔
پولیس کی جانب سے ۔بلوائیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے۔ کہ آئندہ ایسا کیا تو جیل اور ڈی پورٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ شارجہ میں پاکستان کے ہاتھوں شرم ناک شکست کے بعد مشتعل افغان تماشائی ہمیشہ کی طرح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ افغان تماشائیوں کی جانب سے پاکستانی تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تشدد کا نشانہ بنانے ہوئے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
جس پر ایکشن لیتے ہوئے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو غیر محفوظ نہیں بنا سکتے۔ ان کی حفاظت کے لیے پی سی بی اقدامات کا مطالبہ کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا۔ کہ پی سی بی ہنگامہ آرائی کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے گا اور سخت سیکیورٹی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا۔ کہ پی سی بی ہنگامہ آرائی کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے گا۔ اور سخت سیکیورٹی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ گزشتہ سال دبئی میں افغانستانی تماشائیوں نے۔ ہنگامہ آرائی کی جس پر آئی سی سی نے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا۔
2019میں ہیڈنگلے لیڈز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد افغانستانی تماشائیوں نے پاکستانی تماشائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔