ایشیا کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیپال کو باآسانی 238 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
پاکستان کے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپالی ٹیم 104 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا. جس کے بعد 5.3 اوورز میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 21
اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کی دوسری وکٹ 25 رنز پر گر گئی. جب امام الحق 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹیم کو 86 رنز کی پارٹنرشپ فراہم کرکے سہارا دیا۔ تاہم 111 کے مجموعے پر 44 رنز بنانے کے بعد محمد رضوان رن آؤٹ ہوگئے، وہ رننگ کے دوران لڑکھڑا کر تیز نہ بھاگ سکے۔
نئے آنے والے بلے باز آغا سلمان 5 رنز کے مہمان ٹھہرے. اور 124 کے مجموعے پر نیپال کے تجربہ کار بولر سندیپ لمیچنے. کی گیند پر ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔
رنز پر گر گئی جب فخر زمان 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔