جانسن بے بی پاؤڈر 2023 سے دنیا بھر میں فروخت نہیں ہوگا

امریکی ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023 میں بچوں کے ٹیلکم پاؤڈر جانسن بے بی پاؤڈر کی دنیا بھر میں فروخت بند کر دے گی۔

جانسن بےبی پاؤڈر

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمپنی نے یہ اعلان جمعرات کو کیا۔

صارفین کے تحفظ کے حوالے سے دائر کیے گئے مقدمات کے بعد امریکہ میں 2020 میں جانسن بے بی پاؤڈر کی فروخت روک دی گئی تھی۔ جس کے دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد اب اسے دنیا بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’عالمگیر جائزے کے حصے کے طور پر ہم نے مکمل۔ طور پر مکئی کے نشاستے کی مدد سے پاؤڈر بنانے کا تجارتی فیصلہ کیا ہے۔‘

جانسن کا بيان

کمپنی نے مزید کہا کہ مکئی کے نشاستے سے تیار کیا جانے والا بے بی پاؤڈر پہلے ہی۔ دنیا بھر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

جانسن اینڈ جانسن نے 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ اور کینیڈا میں اپنے ٹیلکم بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کر دے گی کیوں کہ متعدد قانونی مشکلات کے پیش نظر اس۔ پروڈکٹ کے محفوظ ہونے کے حوالے سے ’غلط معلومات‘ کی وجہ سے اس کی مانگ میں کمی آئی۔

کمپنی کو صارفین اور سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کے۔ بعد زندہ بچ جانے والوں کی جانب سے ۔تقریباً 38 ہزار مقدمات کا سامنا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی ٹیلکم مصنوعات سرطان کا سبب بنیں کیوں کہ ان میں ایسبیسٹس شامل ہوتا ہے جو سرطان کا سبب بننے کے لیے مشہور ہے۔

کمپنی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں کی سائنسی جانچ اور ریگولیٹری منظوریوں نے اس کے ٹیلکم پاؤڈر کو محفوظ اور ایسبیسٹس سے پاک قرار دیا۔ جمعرات کو جب کمپنی نے اپنے بے بی پاؤڈر ۔کی فروخت بند کرنے کا اعلان کی۔ا تو تب بھی اس کی ۔طرف سے یہ بیان دہرایا گیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.