ہماری زمین کا سب سے پراسرار حصہ سست روی کا شکار

زمین
کرہ ارض

ہماری زمین کا سب سے پراسرار حصہ سست روی کا شکار: یہ دن اور رات کے اوقات میں فرق ڈال سکتا ہے، تحقیق

ہماری زمین کی اندرونی مرکزی تہہ (ارتھ کور) ہمارے سیارے کی سب سے زیادہ پراسرار چیز ہے۔ اور اس کے بارے میں ہونے والی تحقیق کے نتیجے میں اکثر اوقات حیران کن نتائج سامنے آتے ہیں۔

اس بارے میں تازہ ترین تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ کہ زمین کا اندرونی مرکزی حصہ اپنی رفتار میں سست ہو گیا ہے اور یہ سطح زمین کی مخالف سمت میں گردش کرنا شروع کر سکتا ہے۔

تحقیق کاروں کے مطابق یہ کسی قدرتی یا الہامی اشارے کا پیش خیمہ تو نہیں مگر یہ زمین کے  گردش کرنے کی رفتار کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس سست روی کے باعث زمین کے دن اور رات کے اوقات میں معمولی فرق پڑ سکتا ہے۔ اور زمین کی کشش ثقل میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔ مگر اس کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تازہ تحقيق

چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے جیو فزیسٹ اور تازہ شائع ہونے والی تحقیق کے مصنفین میں سے ایک، سونگ ژاؤڈونگ کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اس بات کے واضح ثبوت ملتے ہیں کہ زمین کا مرکزی حصہ (کور)  سطح زمین سے زیادہ تیزی سے گھوم رہا تھا، لیکن 2009 کے آس پاس یہ رُک گیا۔‘

یہ تحقیق رواں ماہ جریدے ’نیچر جیو سائنس‘ میں شائع ہوئی ہے۔  

زمین کا اندرونی مرکز لوہے اور نکل کی دھات پر مشتمل ایک کرہ ہے۔ جس کا نصف قطر (ریڈئس) 1,221 کلومیٹر ہے۔ زمین کا یہ اندرونی حصہ بہت گرم ہے۔ اس کا درجہ حرارت 5,400 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو سورج کے 5700 ڈگری سینٹی گریڈ کے تقریباً برابر ہے۔

اس مرکزی حصہ کے ارد گرد مائع دھاتوں کی ایک موٹی پرت ہے جنھیں بیرونی کور یا بیرونی حصہ کہا جاتا ہے۔

زمین کا یہ اندرونی مرکزی حصہ کس طرح گردش کرتا ہے۔ اس بارے میں جاننا کئی دہائیوں سے سائنسدانوں کے درمیان بحث کا موضوع رہا ہے۔

نئی تحقیق میں کیا کہا گیا ہے؟

زمین کے مرکز کو ’سیارے کے اندر ایک سیارہ‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ مائع دھاتوں کی ایک موٹی تہہ میں تیرتا ہے۔ اور یہ آزادانہ طور پر گردش کر سکتا ہے۔

زمین کے مرکزی حصہ کو مکمل طور پر مطالعہ کرنا مشکل ہے۔ کیونکہ یہ سطح زمین سے پانچ ہزار کلومیٹر کی گہرائی میں ہے۔ اس کے بارے میں ہم جو کچھ تھوڑا بہت جانتے ہیں وہ زلزلوں اور ایٹمی دھماکوں سے پیدا ہونے والی لہروں میں معمولی فرق کی پیمائش سے حاصل ہوتا ہے۔

نئی تحقیق کے مصنفین، سونگ ژاؤڈونگ اور یانگ یی نے گزشتہ چھ دہائیوں میں مختلف زلزلوں کے تجزیے سے زمین کے مرکز میں پیدا ہونے والے ارتعاش کا تجزیہ کیا ہے۔

ان کی جانب سے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو دی گئی وضاحت کے مطابق ان کا نظریہ نہ صرف یہ دلیل دیتا ہے کہ ’ کا اندرونی کور جھولے کی طرح ایک طرف سے دوسری طرف گھومتا ہے۔ بلکہ یہ سات دہائیوں کے چکروں میں ہوتا ہے اور ہر 35 سال بعد اس کی گردش کی سمت میں تبدیلی آتی ہے۔‘

ان کی تحقیق کے نتائج کے مطابق، آخری بار اس کی سمت 1970 کی دہائی کے اوائل میں بدلی تھی۔  اور اگلی تبدیلی 2040 کی دہائی کے وسط میں ہو گی۔

دوسرے الفاظ میں یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہو گا۔ محققین کا کہنا ہے۔ کہ یہ گردش تقریباً دن کی طوالت میں ہونے والی تبدیلیوں سے مطابقت رکھتی ہے۔ جو کہ زمین کو اپنے خط مستقیم پر گھومنے کے عین وقت میں چھوٹی تبدیلیاں ہیں۔

2 Comments

  1. Знакомства для секса и общения Запорожье, без регистрации бесплатно без смс. [url=https://intimsexescort.online]Интим минет [/url] Home> Города> Запорожье. УНИКАЛЬНЫЙ СПОСОБ ЗНАКОМСТВА. Позволит познакомиться с парнем или девушкой для секса, найти партнёра в соседнем подъезде или доме напротив. Знакомиться в собственном дворе или районе уже. Знакомства для секса запорожье Знакомства для секса в Запорожье и Запорожской области. Знакомства для секса и общения Запорожье, без регистрации бесплатно без смс. На нашем сайте Вы сможете бесплатно дать объявление и просматривать объявления о знакомствах для секса и интима без регистрации и СМС. Дать бесплатное объявление о знакомстве. [url=https://sexdosugintim.online]Познакомлюсь с женщиной [/url] Реальные анкеты мужчин и женщин всех возрастов. Запомните или запишите ваш пароль. ru. Сайт знакомств для поиска отношений в городе Запорожье. Быстрая регистрация. ВИРТ СЕКС ГЕЙ ЗНАКОМСТВА ЛЕСБИ СЕКС СМОТРЕТЬ ФОТО ПАРЫ И СВИНГЕРЫ СЕКС ВЕЧЕРИНКИ. Добрый день. Тебе понравится быть в моей власти, ты станешь зависим от меня если нет опыта, введу тебя в тему. Быстрые знакомства Запорожье, секс знакомства без смс, бесплатно. Парень Девушку 30 – 50 лет Серьезные отношения Брак, создание семьи. UNIQUE WAY OF SEX DATING. [url=https://sexukraineescort.online]Секс хочу мужика [/url] Вас приветствует "Ого Секс” — портал для быстрых знакомств в Украине. Скрыть ленту. Угледар Умань. Смотреть все. [url=https://negd.gov.in/swachhta-pakhwada-1st-15th-feb-2020?page=13280#comment-799567]Найти одинокую девушку с номером телефона Взаимный Вирт Скайпе[/url] b8766a6

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.