سونے کی فی تولہ قیمت پھر ایک لاکھ 80 ہزار سے متجاوز

2
0
پاکستان ميں سونے کی قيمت ميں ايک بار پھر اضافہ

آج پھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے ساتھ ہی اس کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4500 روپے بڑھا ہے۔ 

اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 82 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 858 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1810 ڈالر فی اونس ہے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.