بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ناگپور ٹیسٹ میں 114 رنز کی برتری حاصل کرلی، دوسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے 7 وکٹ پر 321 رنز بنالیے ہیں۔
ناگپور ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا کے۔ پہلی اننگز کے اسکور 177 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کی۔
بھارت کی طرف سے روی چندرن ایشون 23۔ کے ایل راہول 20، ویرات کوہلی 12۔ سوریا کمار 8، پجارا 7 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ روہیت شرما نے 120 رنز کی اننگز کھیلی۔
رویندرا جڈیجا 66 او۔ر اکسر پٹیل 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے ٹوڈ مرفی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ ۔کیا جبکہ پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے۔ 1،1 وکٹ حاصل کی۔