نیند روٹھ گئی ہے تو اس قہوے کا استعمال کریں

نیند

دن بھر کی تھکان کو دور کرنے کے لئے اچھی رات کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اکثر مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جب زیادہ تھکان ہو جائے تو نیند روٹھ جاتی ہے۔

اچھی صحت کے لئے 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہے، اگر آپ کو بھی رات کی نیند میں دشواری کا سامنا ہے تو درج ذیل اجزاء سے تیار کردہ قہوہ ضرور نوش کریں۔

جائفل 

جائفل اور اس کا تیل ہمارے اعصاب کو پُرسکون کرنے اور جسم کو تناؤ سے نجات دلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اگر رات سونے سے قبل ہلدی دودھ میں 1 چٹکی جائفل پاؤڈر شامل کرلیں تو نہ صرف جلد بلکہ گہری نیند سو سکیں گے۔

پودینا

 پودینے کے پتے تناؤ اور اضطراب کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ آپ کے پٹھوں کو آرام پہنچا کر سونے میں مدد کرتا ہے۔ بستر پر لیٹنے سے پہلے ایک کپ پودینے کی چائے پئیں اور رات کی اچھی نیند کا لطف اٹھائیں۔

سونف

سونف نظام ہاضمہ کو بہتر کرکے پُرسکون نیند میں مدد دیتی ہے اور بے خوابی کا علاج ہو سکتا ہے۔ اس لیے ماہرین اکثر رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس سونف کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اب آپ ان تمام جڑی بوٹیوں کو کی چائے میں استعمال کرکے پُرسکون نیند سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اور اگلے دن ترو تازہ بیدار ہوکر دن بھر کے کام انجام دے سکتے ہیں۔

قہوے کی ترکیب

آپ نے صرف کرنا یہ ہے کہ 2 کپ پانی میں جائفل پاؤڈر۔ ایک عدد دار چینی۔ پودینہ اور ایک چمچ سونف شامل کرکے اتنا پکائیں کہ پانی آدھا رہ جائے پھر اسے چھان کر مزیدار قہوہ نوش کریں۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.