کیوی فروٹ کھانے کے 6 حیران کن فوائد

کیوی
کيوی کے فوائد

روز مرہ زندگی میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کو انسان کی خوراک میں شامل کرنے کی اہمیت کو بالکل بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

پھل اور سبزیاں  وٹامنز، معدنیات اور فائبر جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ انسان کی صحت مند اور متوازن غذا میں بہترین اضافہ کرتے ہیں۔

ویسے تو ہر پھل ہی انسان کی صحت کے لیے بہت سے فوائد رکھتا ہےلیکن کیوی فروٹ کو خوراک میں شامل کرنے سے کچھ حیرت انگیز فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

1- جلد کیلئے بہترین 

کیوی فروٹ میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جوکہ انسان کی جلد کے لیےبہترین ہے۔ 

ایک رپورٹ کے مطابق، صرف 100 گرام کیوی فروٹ آپ کی یومیہ وٹامن سی کی ضرورت کا 154فیصد حصّہ فراہم کرتا ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بھی بڑھتی عمر کی وجہ سے پڑنے والی جھریوں کو روکتے ہیں۔ 

2- بلڈ پریشر کا کنٹرول

ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں لیکن خوش قسمتی سے کیوی فروٹ پوٹاشیم کی شاندار مقدار کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتا ہے ۔ 

اس سے دیگر بیماریوں جیسے کہ فالج اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے بھی بہترین ہے۔

3- ہاضمے کیلئے بہترین

ایک رپورٹ کے مطابق، ہر 100 گرام کیوی فروٹ تقریباََ 3 گرام ڈائٹری فائبر فراہم کر سکتا ہے.جس سے یومیہ فائبر کی مقدار میں 12 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ ڈائٹری فائبر کی وجہ سے انسان کو کافی دیر تک کھانے کی طلب نہیں ہوتی اور یہ ہاضمے کے لیے بھی بہترین ہے۔ کیوی میں پروٹین کو تحلیل کرنے والا انزائم ہوتا ہے جوکہ اسے تیزی سے اماینو ایسڈ میں تبدیل کرنے مدد دیتا ہے۔

4- اچھی نیند 

اس بات پر یقین کرنا تھوڑا مشکل ہے لیکن یہ بات تحقیق میں سامنے آئی ہے. کہ کیوی فروٹ کو رات کی نیند کو بھی بہتر بناتا ہے کیونکہ اس میں سیروٹونن جیسے مرکبات ہوتے ہیں۔ اس پھل کے استعمال سے نیند آنے میں در پیش مشکلات سے بھی راحت مل سکتی ہے۔ کیوی فروٹ کا چھلکا نیند کو بہتر بنانے کے لیے ایک طاقتور جزو ہے۔

5- قوت مدافعت میں اضافہ

کیوی فروٹ میں موجود وٹامن سی قوتِ مدافعت بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے. مزید یہ کہ اس پھل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں سوزش کو کنٹرول کرنے اور آزاد ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

6- مضبوط ہڈیاں 

کیوی فروٹ میں موجود فولیٹ کے حصول کا ایک اچھا ذریعہ ہے. جوکہ ہڈیوں کی تشکیل کو بہتر بناتا ہے. اور یہ حاملہ خواتین کے لیے بہت بہترین ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.