ایشین فٹ بال کپ کوالیفائر میں پاکستان کو شکست

فلسطینی کھلاڑی 12 ستمبر، 2023 کو پاکستان کے خلاف فٹ بال میچ کے آخری لمحات میں گول سکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

فلسطین نے منگل کو ایشین کپ کوالیفائر انڈر 23 کے ایک گروپ میچ میں پاکستان کو دو – ایک سے ہرا دیا۔

بحرین میں کھیلے گئے اس میچ کے حوالے سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اپنے ایکس .(سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے کوئی گول سکور نہیں کیا، تاہم دوسرے ہاف میں فلسطین نے دو جبکہ پاکستان نے ایک گول کیا۔

دوسرے ہاف کے 52 ویں منٹ میں پاکستان کے ہارون حامد نے. پہلا گول سکور کیا جو میچ کے 90 منٹ پورے ہونے تک فیصلہ کن نظر آیا۔

تاہم فلسطین کے خالد النبریسی نے انجری ٹائم کے دسویں اور پندرویں منٹ میں دو گول سکور. کر کے پانسہ پلٹ دیا۔

اس سے قبل گذشتہ بدھ کو جاپان نے پاکستان. کو گروپ ڈی کے پہلے میچ میں چھ صفر سے ہرایا تھا۔

پاکستان کو ایونٹ میں دوسری. شکست ہفتے کو بحرین کے ہاتھوں تین – ایک سے ہوئی تھی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.