پاکستان کے امیگریشن حکام نے جمعے کو جعلی پاکستانی سفری دستاویزات پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سفر کرنے والے دو ایرانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان نے عرب نیوز کو بتایا۔ کہ ان ایرانی شہریوں کی شناخت عامر علی اور عبدالصمد کے نام سے ہوئی۔ اور دونوں غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شارجہ جا رہے تھے۔
مشتبہ افراد کی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس جعلی پاکستانی۔ پاسپورٹ پر امارات کا سنگل انٹری سیاحتی ویزا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا۔ کہ جعلی پاکستانی سفری دستاویزات استعمال کرنے والے دو ایرانی شہریوں کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل (اے ایچ ٹی سی) کراچی منتقل کردیا گیا۔
گذشتہ سال ستمبر میں بھی ایف آئی اے نے 10 ایرانی شہریوں کو گرفتار کیا تھا جس کو ایجنسی نے کراچی کے مختلف حصوں میں ’جامع کریک ڈاؤن‘ کا نام دیا تھا۔
ایف آئی اے کے بیان میں کہا گیا کہ غیر ملکی شہری پاکستانی اور ایرانی ایجنٹوں۔ کی مدد سے پاکستان کے شناختی کارڈ اور سفری دستاویزات حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اور قطر کا سفر کر رہے تھے۔
2018 میں بلوچستان کے تربت ہوائی اڈے پر 11 ایرانی شہریوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جو وہ 2014 سے مشرق وسطی کے سفر کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
,,, g,,,,,,,,,,,,,,,,,