’جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا‘ کہاوت تو مشہور ہے لیکن کیا حقیقت میں آپ نے کبھی مور کو اُڑان بھرتے دیکھا ہے!!
یقیناً بیشتر قارئین نے مور کو کبھی اُڑتے نہیں دیکھا ہوگا۔ تو آئیے آپ کو مور کی اُڑتے ہوئے ایک ویڈیو دکھاتے ہیں جس کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو سلوموشن میں بنایا گیا ہے جس میں مور ایک درخت سے دوسرے درخت تک اُڑان بھرتا ہوا جا رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والے ایک صارف کی شئیر کی گئی اس ویڈیو کو تقریباً تین ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔
دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک انسٹاگرام صارف نے اپنا ایک خوبصورت تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایک مور ایک عمارت سے دوسری عمارت پر جاتے ہوئے ان کی بالکونی میں بیٹھا ہے۔ اس مختصر کلپ کے کیپشن میں، صارف نے لکھا کہ دہلی میں اکثر مور اس کے گھر آتے ہیں۔ اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 6 ملین سے زیادہ ویوز اور 6 لاکھ سے زیادہ لائکس ملے۔