اماراتی سفیر سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے فضائی دورے پر روانہ

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد بن عبید الزابی اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے پر روانہ ہو گئے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد بن عبید الزابی
متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد بن عبید الزابی

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد بن عبید الزابی نے اس حوالے سے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کی ہے۔

امارات کے قونصل جنرل برائے کراچی بخیت عتیق الرومیتی اور ہلالِ احمر یو اے ای کے سربراہ حمود الجونیبی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی جانب سے صوبے بھر کے متاثرینِ سیلاب کے لیے بھرپور امداد کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ملاقات کے بعد امارات کے سفیر اور ٹیم کے ارکان سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے پر روانہ ہو گئے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی عرب امارات کی ٹیم کے ہمراہ فضائی دورے پر گئے ہیں۔

سیلاب کے نام پر چندہ غائب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

حکومتی سطح پر اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہی مگر بڑے شہروں میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ بھی لگ گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ۔مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں بھی۔ متاثرین کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

دوسری جانب سیلاب متاثرین کے نام پر غیر رجسٹرڈ تنظیمیں اور نوسر باز بھی متحرک ہو گئے ہیں۔ جو سیلاب زدگان کے نام پر پیسہ اور اشیا اکٹھی تو کر رہے ہیں مگر شکایت یہ ہے۔ کہ وہ متاثرین تک نہیں پہنچ پاتیں۔ اسی ضمن میں پنجاب ڈیزاسٹر حکام کے مطابق ایسے افراد کا راستہ روکنے کی حکمت ۔عملی بنانے کے لیے جمعرات کے روز محکمہ سوشل ویلفیئر سے مل کر اجلاس بلایا گیا ہے۔ جب کہ پشاور میں بھی ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

پشاور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انڈپینڈنٹ اردو کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق پچھلے دو دن میں (اس رپورٹ کے شائع ہونے تک) 129 ایسے کیمپس بند کر دیے گئے ہیں جو کہ غیر رجسٹرڈ شدہ تنظیموں کی جانب سے عطیات جمع کروانے کے لیے لگائے گئے تھے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.