دوران پرواز مسافر بھائی کی فلائٹ اٹینڈنٹ بہن سے ملاقات، ویڈیو وائرل

ہمیں زندگی میں کبھی کبھار ہی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کبھی اپنے بھائی یا بہن سے ایسے لمحے ملاقات ہو جب وہ اپنی پیشہ ورانہ امور انجام دے رہے ہوں۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیم نامی ایک نوجوان نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کہ وہ طیارے میں سفر کر رہے ہیں۔ 

اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ تھی۔ کہ انہوں نے اس سے متعلق یہ بھی بتایا کہ اسی طیارے میں فلائٹ اٹینڈنٹ ان کی بہن ہیں۔ 

بھائی نے فلائٹ اٹینڈنٹ بہن کی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ 

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس پر لوگوں نے دونوں بہن بھائیوں کی اس محبت کو دیکھ کر ان سے متعلق خوب پیار بھرے پیغامات بھی شیئر کیے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.