مسجد الحرام میں معذور افراد کو کیا سروسز فراہم کی جاتی ہیں؟

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے مسجد الحرام میں معذور زائرین، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی سہولت اور آسانی کے لیے. انہیں غیرمعمولی سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق معذور افراد کو مسجد الحرام میں نقل و حرکت، ان کی صحت اور عبادت کی ادائیگی کے لیے خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام کے صحنوں اور نماز کے ہالوں میں معذور زائرین سہولت کے ساتھ عبادت کرتے ہیں۔ ان افراد کے لیے. مختص ہالوں میں صحت و صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان جگہوں کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے وقفے وقفے سے جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے. جبکہ معذور نمازیوں کی آسانی کے لیے. ان تک مشروبات اور زم زم کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق معذور مرد و خواتین. کے لیے الگ الگ تین تین ہال مختص ہیں جبکہ مسجد الحرام سے. صحن مطاف تک آنے والی دستی گاڑیوں کے لیے بھی اہم راستے مختص کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں بصارت سے محروم زائرین کی بھی. مسجد الحرام میں نقل و حرکت کے دوران راہ نمائی کی جاتی ہے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.