میری طلاق ہوگئی ہے اس لئے شادی کے فوٹو شوٹ کی مکمل رقم واپس کی جائے، خاتون کا فوٹوگرافر سے مطالبہ

جب شادی ہی نہیں چل سکی تو شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کا کیا کروں؟ شادی کے 4 سال بعد طلاق ہونے پر خاتون نے فوٹوگرافر سے مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لانس رومیو نامی فوٹوگرافر نے اپنی خاتون کسٹمر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اسکرین شارٹس شیئر کر دیئے۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئے۔

فوٹوگرافر نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں قسم کھاتا ہوں۔ کہ میری زندگی ایک فلم ہے اور آپ ایسا نہیں کرسکتے‘۔

گفتگو کے وائرل اسکرین شارٹس کے مطابق خاتون فوٹوگرافر سے کہتی ہے۔ کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ آپ مجھے اب جانتے ہیں کہ نہیں، آپ نے 2019 میں ڈربن میں میری شادی کے موقع پر میرا فوٹو شوٹ کیا تھا‘۔

میں اب طلاق یافتہ ہوں

خاتون نے مزید لکھا کہ ’میں اب طلاق یافتہ ہوں، مجھے اور میرے سابق شوہر کو شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کی اب ضرورت نہیں ہے، آپ نے شاندار فوٹوشوٹ کیا تھا۔ لیکن وہ تصاویر ضائع ہو گئیں۔ کیونکہ اب ہم طلاق یافتہ ہیں۔ تاہم مجھے وہ رقم واپسی کردیں جو ہم نے آپ کو فوٹو شوٹ کرنے پر ادا کی تھی‘۔

رپورٹس کے مطابق پہلے تو فوٹوگرافر نے سوچا کہ یہ ایک مذاق ہے۔ لیکن بعد میں اسے احساس ہوا کہ خاتون واقعی سنجیدہ ہے اور اس نے شادی کے فوٹو شوٹ کی رقم واپس مانگی ہے۔ کیونکہ اب اس کی طلاق ہو چکی ہے۔

تاہم، فوٹوگرافر نے اس کی غیر معمولی درخواست کو مسترد کر دیا۔

فوٹوگرافر کی جانب سے رقم واپسی سے انکار کرنے پر خاتون نے اس معاملے میں وکیل کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ کم از کم رقم کا 70 فیصد واپس لے سکے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون اور فوٹوگرافر کی چیٹ جب وائرل ہوئی۔ تو یہ پوسٹ خاتون کے سابق شوہر نے بھی دیکھی جس کے بعد انہوں نے فوٹوگرافر سے رابطہ کیا اور خاتون کی جانب سے معافی مانگی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.