نیٹ فلکس کو اپنے طیارے کے لیے فلائٹ ایٹنڈنٹ کی تلاش، تنخواہ 3 لاکھ 85 ہزار ڈالر تک

نیٹ فلکس

ویڈیو سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کو اپنے ایک نجی طیارے کے لیے فلائٹ ایٹنڈنٹ کی تلاش ہے ۔مگر حیرانی کی بات یہ ہے کہ کامیاب امیدوار کو سالانہ تین لاکھ 85 ہزار ڈالر تک مل سکتے ہیں۔

نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے امیدوار کو بھرتی کرنا چاہتا ہے جو ’آزاد فیصلہ سازی، احتیاط اور بہترین کسٹمر سروس‘ جیسی صلاحیتیں رکھتا ہو۔

ان کی نظر میں بہترین امیدوار وہ ہوگا جو ’کچھ ہدایات اور بلند حوصلے کے ساتھ آپریٹ کر سکے۔‘

گذشتہ سال صارفین کے اعداد و شمار گِرنے کے بعد نیٹ فلکس نے سینکڑوں نوکریاں ختم کر دی تھیں۔

نیٹ فلکس نے اپنی ویب سائٹ۔ پر اس نوکری کے اشتہار پر درج کیا ہے۔ کہ ’اس نوکری کی تنخواہ ۔کے لیے مارکیٹ میں مجموعی اوسط عام طور پر 60 ہزار سے تین لاکھ 85 ہزار ڈالرز ہوتی ہے۔

’مارکیٹ کی یہ اوسط مجموعی معاوضے پر مبنی ہے۔ (نہ کہ بیس سیلری پر). جو کہ ہمارے معاوضے کے فلسفے سے مطابقت رکھتی ہے۔‘

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہ کا تعین ’معاوضے کے عوامل‘ کی مدد سے کرتے ہیں، مثلاً ایک شخص کے پس منظر، تجربہ اور ہنر کیا ہیں۔

کامیاب امیدوار کو کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں رہنا ہوگا۔ تاہم اس کے لیے امریکہ کے اندر اور باہر سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ’نیٹ فلکس .ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ بے مثال، محفوظ اور رازداری کے ساتھ فضائی سفر فراہم کرتا ہے۔‘

اشتہار میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم ’نیٹ فلکس ۔کو موثر انداز میں دنیا تک پہنچنے میں مدد کرتی ہے۔ تاکہ کمپنی پوری دنیا میں خوشیاں پھیلاتی رہے۔‘

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.