پاکستانی کارکن عائشہ صدیقہ ٹائم کی ’وومن آف دی ایئر‘ میں شامل

عائشہ
عائشہ صدیقہ نے ایک گھریلو زندگی میں پرورش پائی جس کے بعد کچھ چیزیں ان کے شعور میں گہرائی سے اتر گئیں

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی تبدیلی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن عائشہ صدیقہ نے عالمی جریدے ٹائم کی ’وومن آف دی ایئر 2023‘ کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ٹائم کی سالانہ فہرست گزشتہ روز (2 مارچ) کو جاری ہوئی تھی۔ جو متوازن دنیا کے لیے اپنی آواز بلند کرنے والے لیڈروں اور حقوق کے کارکنان کا جائزہ لیتے ہوئے اثر و رسوخ کی سب سے بہترین شکل نمایاں کرتی ہے۔

ٹائم میگزین میں ’وومن آف دی ایئر‘ کے لیے دنیا بھر کے مختلف ممالک سے 12 خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ جن کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں بشمول کھیل، سیاست، فن اور ایکٹوزم سے ہے۔

رواں برس ٹائم میگزین نے ’وومن آف دی ایئر 2023‘ کی فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی موسمیاتی تبدیلی اور حقوق کی کارکن عائشہ صدیقہ کے علاوہ آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانشیٹ۔ امریکی اداکارہ انجیلا باسیٹ۔ صومالیہ کی پروفیشنل باکسر رملا علی، امریکی گلوکارہ۔ نغمہ نگار فوبی بریجرز، برازیل کی نسلی مساوات کی وزیر اینیل فرانکو۔ یوکرینی خواتین اور ایل جی بی ٹی کی حقوق کی کارکن اولینا شیوچینکو۔ میکسیکو کی انسانی۔ حقوق کی کارکن ویرونیکا کروز سانچیز، ایرانی نژاد امریکی صحافی۔ مصنفہ اور حقوق کارکن مسیح علی نیجاد۔ امریکی فٹ بال کھلاڑی میگن ریپینو، جاپانی سی ای او ماکیکو اونو اور امریکی مصنف کوئنٹا برنسن کو شامل کیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.