پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے ہونے والی فنڈنگ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کردیا۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا

ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار نے پریس کانفرنس ۔میں کہا کہ پاکستان 2018 سے گرے لسٹ میں تھا۔ اور حکام کی جانب سے بڑی محنت کے بعد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی فنڈنگ کے حوالے سے کمزور پر قابو پاتے ہوئے 34 نکات پر عمل درآمد مکمل کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو۔ اس پیش رفت پر خیرمقدم ۔کرتا ہے۔

ٹی راجا کمار نے کہا کہ پاکستان اب منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے۔ فنڈنگ پر مؤثر کام کر رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم نے تصدیق کی کہ اصلاحات کی گئی ہیں۔ اور اصلاحات جاری رکھنے۔ کے لیے اعلیٰ سطح کی قابلیت اور عزم ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.