مریم نفیس نے نازیبا پیغامات بھیجنے والوں کو بے نقاب کر دیا

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے ماضی کی طرح اس بار بھی نازیبا و غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والوں کو بےنقاب کر دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک اسکرین شارٹ شیئر کیا. جس میں انہیں کسی نجی میگزین کے لیے 12 لاکھ روپے کے بھاری معاوضے کے عوض بولڈ فوٹو شوٹ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

صرف یہی نہیں ایک اور اسکرین شاٹ میں واضح ہو رہا ہے. کہ ایک شخص انہیں پیسوں کے عوض ملاقات کی دعوت دے رہا ہے۔

اداکارہ سے ملاقات

مذکورہ شخص یہ دعویٰ بھی کر رہا ہے کہ اس کی اداکارہ سے ملاقات حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ میں ہوئی تھی۔

مریم نفیس نے نازیبا پیغامات بھیجنے والوں کو بے نقاب کر دیا

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے نازیبا و غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والوں کو بےنقاب کرنے کے بعد گزشتہ شب سوال جواب کا سیشن بھی رکھا۔

دورانِ سیشن اداکارہ نے صارفین کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے. بتایا کہ ان کی ٹیم پیغامات بھیجنے والوں کا پتہ لگا رہی ہے۔

انہوں نے ایک صارف کے سوال کہ آپ کا نمبر اتنی آسانی سے کیسے مل جاتا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں. اور پروڈکشن کا کام بھی سنبھالتی ہیں. جس کی وجہ سے لوگوں سے ملنا جلنا اور انہیں ڈیل کرتے رہنا پڑتا ہے۔

مریم نفیس نے نازیبا پیغامات بھیجنے والوں کو بے نقاب کر دیا

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں 22 ویں لکس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت بھی کی ہے. جہاں نئے لوگ ملے، ممکن ہے کسی نے کام کے سلسلے میں نمبر مانگا ہو اور میں نے دے دیا ہو۔

ہراسانی کا سامنا

مریم نفیس نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ہراسانی کا سامنا صرف اس لیے نہیں کرنا پڑتا. کہ ایک اداکارہ ہوں بلکہ جو شوبز سے تعلق نہیں رکھتیں. وہ خواتین بھی اسی طرح ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں۔

مریم نفیس نے نازیبا پیغامات بھیجنے والوں کو بے نقاب کر دیا

اداکارہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا. کہ مجھے سے جس حد تک ممکن ہو سکے گا. اس کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے اس طرح غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والوں کو بے نقاب کیا. ہو بلکہ وہ اس سے قبل بھی غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والوں کو بے نقاب کر چکی ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.