کام کرنے اور رہنے کے لیے بحرین اور ملائیشیا سمیت دنیا کے پانچ بہترین ممالک کون سے ہیں؟

بیرون ملک رہنے اور کام کرنے کے بارے میں ایک نئے سروے میں غیر ملکیوں کے رہنے کے لیے بہترین ممالک کے بارے میں ہزاروں لوگوں نے اپنی رائے دی ہے۔ ملائیشیا سے لے کر میکسیکو تک غیر ممالک میں رہائش پزیر باشندے بتاتے ہیں کہ ان کی اپنے نئے گھر سے پیار کرنے کی کیا وجہ ہے۔

ملک چھوڑ کر کسی دوسرے ملک

جب آپ اپنا ملک چھوڑ کر کسی دوسرے ملک جاتے ہیں تو بہت سے چیلنجز سامنے آتے ہیں۔ اب وہ چاہے کسی نئی تہذیب و ثقافت کی باریکیوں کو تلاش کرنا ہو، بہترین تفریحی مقامات کو تلاش کرنا ہو یا نئے ملک میں نئی دوستیاں گانٹھنا ہوں۔۔۔ ان تمام معاملات میں جہاں خوشیاں پوشیدہ ہیں وہیں چیلنجز بھی ہیں۔

یہ بہت حد تک اس بات پر منحصر ہے. کہ آپ کس طرز زندگی کی تلاش کر رہے ہیں. کیونکہ کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں غیر ملکیوں کی زندگی دوسرے مقامات کے مقابلے میں آسان ہوتی ہیں۔

’انٹرنیشنز‘ نامی نیٹ ورک نے حال ہی میں اپنی سالانہ ’ایکسپیٹ انسائیڈر‘ رپورٹ شائع کی ہے جس میں ایکسپیٹ لائف کے 56 پہلوؤں کی بنیاد پر سرفہرست ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ ان پہلوؤں میں گزربسر پر آنے والے اخراجات سے لے کر رہائش اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی دستیابی تک بہت سی چيزیں شامل ہیں۔

اس سروے میں 171 قومیتوں کی نمائندگی کرنے والے اور 172 ممالک یا خطوں میں رہنے. والے 12,000 سے زیادہ غیر ملکیوں نے حصہ لیا ہے. جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں پھیلی ایک پسندیدہ اور کچھ معنوں میں حیران کن فہرست مرتب ہوئی ہے۔

ہم نے چند اعلیٰ درجے کے ممالک میں رہنے والے باشندوں سے بات کی تاکہ یہ سمجھنے میں آسانی ہو کہ زندگی کے وہ کون سے پہلو ہیں جس سے غیر ملکیوں کو آسانی محسوس ہو. اور انھیں نئی جگہ پر اپنی زندگی بنانے میں مدد مل سکے۔

میکسیکو

میکسیکو

رواں سال کے سروے میں پہلے نمبر پر آنے والا ملک میکسیکو ہے. جو سنہ 2014 کے بعد سے ہر سال پہلے پانچ بہترین ممالک میں شامل رہا ہے۔

آباد ہونے میں آسانی کے لحاظ سے انڈیکس میں پہلے نمبر پر رہنے والا یہ ملک نئے آنے والوں کے لیے دوستانہ پالیسیوں کی ذیلی درجہ بندی میں بھی پہلے نمبر ہے۔ سروے میں شامل 75 فیصد غیر ملکیوں نے کہا. کہ میکسیکو کے افراد کو دوست بنانا آسان ہے۔

’یہاں آپ کو کچھ ایسے دوستانہ رویوں والے لوگ ملیں گے. جو دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ملتے۔ مسٹر دووست میکسیکو میں ڈیڑھ سال سے مقیم ہیں. وہ کہتے ہیں. کہ ’میں میکسیکو کے مقامی بازار میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کی خریداری کے دوران ہونے والی بات چیت سے پوری طرح لطف اندوز ہوتا ہوں۔ یہاں طرز زندگی کی سادگی کو اپنانا بہت سے لوگوں کے لیے آسان ہے۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.