کراچی: اغواء کا ڈرامہ رچانے والا لڑکا مشکل میں پھنس گیا

کراچی میں 17 سالہ لڑکا اپنے اغواء کا ڈرامہ رچانے پر مشکل میں پھنس گیا۔

شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود سے17 سال کے لڑکے کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے ماموں سے پیسے  بٹوڑنے کیلئے خود ہی اغواء ہونے کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری طارق حسین شاہ نے اپنے بھانجے محمد حسن کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، بھانجے کے نمبر سے کال پر 50 ہزار روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سال کے حسن کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.