اعجاز احمد نے پاکستان کرکٹ میں نئی روایت قائم کردی

ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد
اظہر علی اور ان کے اہلِ خانہ اعجاز احمد اور ان کی بیٹی کے ہمراہ کیک کاٹ رہے ہیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے پاکستان کی کرکٹ میں ایک نئی روایت قائم کردی۔ وہ کراچی ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہونے والے کرکٹر اظہر علی کے پاس کیک لے کر پہنچ گئے۔

اعجاز احمد ناردرن کے کوچ کی حیثیت سے کراچی میں موجود ہیں، انہوں نے اظہر علی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی بیٹی کو خصوصی طور پر لاہور سے بلایا۔

اعجاز احمد بیٹی کے ہمراہ کیک لے کر اظہر علی کے پاس ہوٹل پہنچ گئے، اعجاز احمد اور ان کی بیٹی نے اظہر علی اور ان کے اہلِ خانہ کے ہمراہ کیک کاٹا۔

اس موقع پر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اظہر علی ہمارے سامنے کرکٹ کھیلتے ہوئے قومی ٹیم تک پہنچے۔

انہوں نے کہا۔ کہ قومی ٹیم اور ڈومیسٹک میں اظہر علی میری کوچنگ میں بھی کھیلے ہیں۔ 

ان کی شخصیت پر بات کرتے ہوئے اعجاز احمد کا کہنا تھا۔ کہ اظہر علی اچھے کرکٹر ہی نہیں ایک نفیس انسان بھی ہیں، اظہر علی کی خدمات کو سراہنے کے لیے خود ان کے پاس گیا۔

اعجاز احمد کا کہنا تھا۔ کہ اظہر علی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ اور وہ آئندہ زندگی میں بھی کامیاب ہوں۔

کیک لانے اور خراجِ تحسین پیش کرنے پر اظہر علی اور ان کی فیملی نے اعجاز احمد اور ان کی بیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.