انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان مسلسل جاری ہے، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رحجان ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 73 پیسے مہنگا ہو کر 191 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہزار 300 کی سطح پر آگیا ہے۔