روس سے تعلق رکھنے والی جولیا پوپووا ایک باصلاحیت صابن ساز (سوپ میکر) ہیں اور وہ روس کے مشہور شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں رہائش پذیر ہیں، وہ فن صابن سازی میں اس حد تک مشاق اور صابن اس طرح سے بناتی ہیں جو کہ دیکھنے میں بالکل مزیدار قسم کی کھانے پینے کی میٹھی اشیا جیسی لگتی ہیں۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ 9 برس قبل جب جولیا نے خوبصورت قسم کی صابن کی بٹیاں تیار کرنا شروع کیں. تو وہ اسے اپنے خاندان یا پھر دوستوں کے لیے بطور تحفہ بناتی تھیں۔
تاہم اس پر انہیں کافی مثبت فیڈ بیک ملا. جس کے بعد انہوں نے اسے سوشل میڈیا پر دکھانا شروع کر دیا۔
بعدازاں انہیں اس قسم کے صابن تیار کرنے کے آرڈرز ملنے لگے. اور انہوں نے اوم نون نامی سوپ کا برانڈ متعارف کروایا۔
ابتدا میں تو وہ صابن کی بٹیاں خرید کر انہیں مطلوبہ نمونوں اور شکلوں میں تیار کرتی تھیں۔
تاہم بعد میں جب وہ اس فن میں مزید طاق ہوگئیں. تو پھر انہوں نے اپنے برانڈ کا صابن تیار کرنے کے لیے صابن سازی کی بنیادی اشیا خریدنا شروع کرکے دیدہ زیب شکلوں اور رنگوں میں صابن تیار کرنا شروع کردیا. جو پہلی نظر میں کھانے پینے کی اشیا سے مشابہہ ہوتی ہیں۔
ان کے تیار کردہ ان خوبصورت نمونوں کو دیکھ کر صابن کہنا نا انصافی ہوگی. اس کی وجہ یہ ہے. کہ ان میں سے ہر ایک صابن سے زیادہ ایک تخلیق کردہ آرٹ کا نمونہ لگتا ہے۔