نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 79 رنز سے شکست دے دی

نيوزی لينڈ

نیوزی لینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو باآسانی 79 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے. دوسرے ایک روزہ میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے. اور پہلی وکٹ 2 رنز پر گری جب نسیم شاہ نے فن ایلن کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

ڈیون کونوے اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے دوسری وکٹ پر بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا. اور 181 رنز کی شراکت کی۔

ولیمسن اور کونوے نے اس دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کی۔

اوپنر کونوے نے نیوزی لینڈ کی جانب سے. ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 91 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

نسیم شاہ نے پاکستان کو دوسری کامیابی اس وقت دلائی جب نیوزی لینڈ کا اسکور 183 رنز پر پہنچاتھا۔

کونوے کی 101 رنز کی اننگز کا خاتمہ کرتے ہوئے نسیم شاہ نے دوسری وکٹ حاصل کی، کونوے کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

محمد نواز نے نئے بلے باز ڈیرل مچل کو کھیلنے کے لیے زیادہ موقع فراہم نہیں کیا. اور 7 گیندوں کا سامنا کرکے 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کرا دیا۔

نیوزی لینڈکا اسکور 198 رنز پر پہنچا تھا کہ محمد نواز نے خطرناک بلے باز ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کردیا، انہوں نے صرف 2 رنز بنائے تھے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.