شیل کا پاکستان میں اپنے تمام شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

نامور پیٹرولیم کمپنی شیل نے پاکستان میں اپنے تمام شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیل کا کہنا ہے. کہ وہ شیل پاکستان کے 77.42 فیصد حصص فروخت کردے گی۔

اسکا یہ بھی کہنا ہے. کہ وہ کمپنی کا انتظام و انصرام خریدار کے حوالے کردے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے. کی قدر میں کمی کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

علاوہ ازیں برطانوی کمپنی کو واجبات کی وصولی میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا. جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

ادھر شیل کے ترجمان کے مطابق حصص کی فروخت میں گروپ کے دیگر کاروبار بھی شامل ہیں، جن میں پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (PAPCO) کے 26 فیصد مالکانہ حقوق بھی شامل ہیں۔

پیٹرولیم کمپنی نے جاری بیان میں کہا ہے. کہ ادارہ پاکستان میں اپنے حصص فروخت کر رہا ہے جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی جا چکی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا. کہ اس فروخت سے پاکستان میں جاری کے آپریشنز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ جاری رہیں گے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.