ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان، راہُل اور شامی باہر

2
1

بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ہردک پانڈیا نائب کپتان ہوں گے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے. بھارت نے اپنے اسکواڈ میں 3 فاسٹ باؤلرز اور چار اسپنرز کو شامل کیا ہے۔

اسکواڈ میں حیران کن طور پر تجربہ. کار لوکیش راہل اور ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کی. جانب سے سب سے شاندار باؤلنگ کرنے والے محمد شامی جگہ نہ بنا سکے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی. کی بدولت یزویندر چاہل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے. جہاں ان کے ساتھ ساتھ کلدیپ یادو، رویندرا جدیجا .اور اکشر پٹیل بھی بھارتی دستے کا حصہ ہیں۔

فاسٹ باؤلرز میں جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج کے ساتھ ساتھ ہردک پانڈیا اور شیوم دوبے جیسے میڈیم فاسٹ باؤلرز بھی شامل ہیں۔

بیٹنگ لائن

بیٹنگ لائن میں کپتان روہت شرکا ساتھ دینے کے لیے یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، سوریا کمار یادیو، ریشاھ پنت اور ہردک پانڈیا موجود ہوں گے۔

15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ 4 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ میں سے 9 کھلاڑی 2022 کا ٹی20 ورلڈ کپ بھی کھیل چکے ہیں جس میں بھارت کی مہم سیمی فائنل میں اختتام پذیر ہو گئی تھی. اور انگلینڈ نے ان کا ایونٹ جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا تھا۔

بھارتی ٹیم ایونٹ میں مہم کا آغاز 5جون کو آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی. جس کے بعد وہ 9 جون کو پاکستان، 12 جون کو امریکا اور 15 جون کو کینیڈا کے مدمقابل ہو گی۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

رویت شرما(کپتان)، یشسوی جیسوال، وییرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، سنجو سیمسن، ہردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔

چار ریزرو کھلاڑیوں میں شبمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.