ہنگامی طور پر کراچی اتارے گئے PIA کے طیارے میں سنگین فنی خرابی کا انکشاف

1
1

پشاور سے ابوظہبی جاتے ہوئے کراچی اتارے گئے. پی آئی اے کے طیارے میں سنگین فنی خرابی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 

پشاور سے ابوظہبی کی پرواز نے. 11 مارچ کی رات کو کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 217 کے تینوں نیوی گیشن سسٹم بیک وقت فیل ہوگئے تھے، خرابی کے باعث آٹو پائلٹ سمیت دیگر متعلقہ سسٹمز بھی بند ہوگئے تھے۔ 

ذرائع کے مطابق کے تینوں آئی این ایس. سسٹم کی خرابی پر پرواز پی کے 217 کو کراچی اتارا گیا، کپتان نے مہارت کے ساتھ طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا تھا۔

ذرائع کے مطابق رجسٹریشن اے پی بی ایم .ایک ایکس کے طیارے کی فنی خرابی 4 گھنٹے بعد دور کی گئی، تیکنیکی جانچ پڑتال .کے دوران مسافر طیارے میں موجود رہے۔

پرواز رات سوا ایک بجے کراچی سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایک آلے کی خرابی پر پرواز کو کراچی. منتقل کیا گیا جسے چند گھنٹے میں بحال کر دیا گیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.